دیر پائین کے ایس ایس ٹیز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 23 جنوری 2018 14:14

دیربالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)لوئر دیر کے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 26جنوری کو پشاور جبکہ 4 فروری کو بنی گالا میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں آل ایس ایس ٹیز ایسو سی ایشن لوئر دیر کے زیر اہتمام احتجاجی واک کا اہتمام کیا گیا جو تیمرگرہ سٹی کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا ۔

اس موقع پر اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرین کی قیادت ال ایس ایس ٹیز کے ضلعی چیئر مین محب اللہ ، ضلعی صدریوسف خان جبکہ آل کوارڈینیشن کونسل لوئر دیرکے ضلعی صدر محمد شاہ، جنرل سیکرٹری وزیر محمد،تنظیم اساتذہ کے ضلعی صدر شفیق الرحمن اور وحدت اساتذہ کے ضلعی صدر شاہد محمود نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ5جنوری 2015کو صوبائی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایس ایس ٹیز کے اپ گریڈیشن کے حوالے سے قرار داد منظور کی تھی لیکن تین سال گزرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا جو کہ ایک افسوس ناک امر ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایس ٹیز کے علاوہ تمام اساتذہ کیڈر اپ گریڈ ہوچکے ہیں لیکن صرف ایس ایس ٹیز کو نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے علاوہ دیگر صوبوںمیں ایس ایس ٹیز کو اپ گریڈیشن دی گئی ہے لیکن واحد کے پی ایسا صوبہ ہے جس میں ایس ایس ٹیز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر صوبائی حکومت نے ان کے مطالبات منظور نہ کئے تو وہ 22ہزار میل اور فی میل ایس ایس ٹیز کو لیکر 26جنوری کو پشاو ر جبکہ4فروری کو بنی گالا میں نوٹیفیکیشن کے حصول تک دھرنا دیںگے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں