ضلعی انتظامیہ کا غالب لائبریری کی تزئین و آرائش پر 20 لاکھ روپے خرچ کرنے کا اعلان

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) بہت دیر کی مہرباں آتے آتے‘ بلآخر ضلعی انتظامیہ کو غالب لائبریری کی خستہ حالی پر ترس آگیا اور ضلعی انتظامیہ نے غالب لائبریری کی تزئین و آرائش پر 20 لاکھ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا کام کی نگرانی پانچ رکنی کمیٹی کے سپرد کی گئی ہے شہریِوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے افسران نے جس دلچسپی سے جمخانہ کی عمارت کو دنوں میں تعمیر کرایا ہے اگر اس میں سے 20 فیصد توجہ بھی جناح ہال پر صرف کردی جائے تو جناح ہال اپنی اصلی حالت میں واپس آسکتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران فوری طور پر جناح ہال کی تعمیر کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہاں پر عام لوگوں کیلئے بھی تقریبات منعقد کرنے میں آسانی ہو۔۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں