اپر دیر ونگ ریاض کی زیر قیادت ایک زبردست شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 جنوری 2018 17:13

ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2018ءخرّم خان ۔ نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ریاض سینٹرل ریجن کی دوسری سیاسی جماعتوں پر گولا باری جاری کئی اہم وکٹیں گرا دی گئی۔

آج ریاض شہر کے ایک نجی استراحہ میں *پاکستان تحریک انصاف اپر دیر ونگ ریاض تحصیل شیرنگل* کی زیر نگرانی ایک پر رونق شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف جماعتوں سے درجنوں افراد مستعفی ہوکر *پی ٹی ائی* میں شامل ہوگئے ، شامل ہونے والے افراد کا استقبال سینٹرل ریجن صدر *جناب عبدالقیوم خان* اور ریاض سٹی صدر *جناب بخت شیر علی خان* نے کیا اور انکو پارٹی مفلر پہنائے۔

(جاری ہے)

پروگرام *اپر دیر ونگ ریاض* تحصیل شیرینگل کے زیر نگرانی منعقد ہوا جس کے ناظم الامور *ریاض سٹی* کے جنرل سیکٹری *جناب اظہار شمس* تھے *اپر دیر ونگ کے جنرل سیکٹری جناب ضیاءالدین لالا اور تحصیل شیرینگل کے صدر جناب صاحب زادہ کی خصوصی شرکت*پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تلاوت کلام پاک کے بعد تحصیل شیرینگل کے صدر صاحب زادہ نے کارکنان سے خطاب کیا اور نئے آنے والے ممبران کو خوش امدید کہتے ہوئے انکو مبارکباد دی۔

اپر دیر ونگ ریاض کے نایب صدر *جناب حکیم اللہ وردگ* نے کارکنان کو پیغام دیا کہ 2018 میں پاکستان جاکر عمران خان کو کامیاب کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں
ریاض سٹی انفارمیشن سیکٹری *جناب رانا کاشف رضا* نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال کے اس مافیہ کو شکست دینے کیلئے عمران خان کے بازوں بن کر انکو مظبوط کرنا ہے جس کیلئے مزید قربانیوں کی ضرورت ہیں۔

ریاض سٹی صدر *جناب بخت شیر علی خان* نے اپنے خطاب میں کارکنان کو فردا فردا مباکباد دیتے ہوئے انکی قربانیوں کو سراہا اور انکو پاکستان میں اپنے خاندان سمیت پی ٹی ائی کی طاقت بن کر میدان میں انے کی تلقین کی۔
ریجن صدر *جناب عبدالقیوم خان* نے اخری خطاب کرتے ہوئے سب کو اتفاق اور اتحاد سے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی تلقین کی اور سعودی عرب کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کی اچھی نمائیندگی کرنے پر زور دیا
انھوں نے دوسرے ونگز کو بھی تلقین کی کہ وہ گراس روٹ لیول تک اپنے تنظیموں کو پھیلائیں۔

پروگرام میں *جناب روزی گل* *جناب شفیع اتمانخیل* *جناب عمرا خان* *جناب عنایت الرحمن* اور باقی نمائندگان نے بھی خصوصی خطاب کیا۔
اخر میں *جناب قاری مرسلین صاحب* نے اختتامی دعا کی پروگرام کو ریاض میڈیا ٹیم کے کوارڈینیٹر *جناب رانا جعفر رضا* نے بہترین کوریج دی *پروگرام کے اخر میں پر تکلف عشایئے کا بھی احتمام کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں