دیربالا میں گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

پیر 15 جنوری 2018 11:48

دیر بالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) دیربالا میں گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دیر بالا کے نواحی علاقے سیاسن میں پیش آنے والے حادثہ میں تیز رفتار گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیںاور ایک زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں