دیر اپر کی صفائی اور ماحول بحالی کیلئے پوری لگن اور محنت سے کام کریںدپٹی کمشنر کی متعلقہ حکام کو ہدایت

جمعہ 12 جنوری 2018 20:47

دیر اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء)دپٹی کمشنر ضلع دیر اپر محمد عثمان محسود نے ضلع بھر کے ویلج ناظمین اور سیکرٹریوں پر زور دیا ہے۔ کہ وہ ضلع دیر اپر کی صفائی اور ماحول بحالی کیلئے پوری لگن اور محنت سے کام کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ صفائی نہ صرف ہمارے ایمان کا حصہ ہے بلکہ یہ ضلع کی حُسن کو دوبالا کرے گا۔ جس سے ضلع کے مکینوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ضلع دیر اپر کے تمام گاوں ناظمین اور سیکرٹریوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اُنہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ایک ہفتے کا فریم ورک دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی کو بہتر بنانے کے لئے 20 فی صد بجٹ مختص کریں۔ اور پلاسٹک کی شاپنگ بیگز کے استعمال کو قابو رکھیں اور اس کی جگہ بائیو ڈیگریبل بیگز متعارف کریں۔ اُنہوں نے کہا۔ کہ وہ خود ضلع بھر کی صفائی کو مانیٹر کرنے کے لئے دورے کریں گے۔اور بہتر صفائی کرنے پر انعامات دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ دیر تیمر گرہ روڈ کے دونوں جانب نالیوں کی پختگی کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ تاکہ اس ٹریک کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں