ضلعی کنوینر مولانا عنایت الر حمٰن کی زیر صدارتوحدت اساتذہ دیرلوئیر کا اجلاس،ضلع بھر میںجاری ر کنیت سازی مہم کا جایزہ لیا گیا

منگل 9 جنوری 2018 20:37

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء)وحدت اساتذہ دیرلوئیر کا اجلاس زیر صدارت ضلعی کنوینر مولانا عنایت الر حمٰن منعقد ہوا ،جس میں ضلع بھر میں جاری ر کنیت سازی مہم کا جایزہ لیا گیا ،اجلاس میں تحصیل ثمر باغ سے قاری اصغر ،ثمر باغ سے غلام سید ،تیمرگرہ سے نظام الدین اورسمیت ضلع بھر سے ذمہ داران نے شر کت کی ،اس موقع پر کنوینر مولانا عنایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تما م ذمہ دان ذیادہ سے ذیادہ اساتذہ کو ر کنیت کا پیغام دیکر انہیں وحدت اساتذہ کا ممبر بنا ئے ،انہوں نے کہاکہ وحدت اساتذہ کا بنیادی مقصد اسا تذہ کے مسا ئل حوالے سے مشتر کہ حکمت عملی تر تیب دینا ہے اور اس حوالے سے ضلع بھر کی سطح پر 6فروری کو و رکرز کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ شریک ہو نگے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں