دیر بالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے

پیر 8 جنوری 2018 19:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) دیر بالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیںپولیس کے مطابق نہاگ دروہ سے واڑی جانے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں