ڈرائیورنگ لائسنس کے مرحلہ کوآسان بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پولیس لائن تیمرگرہ میں ہر بدھ کے دن ڈرائیورنگ لائسنس ٹرائی کیلئے مختص،ٹریفک پولیس

اتوار 7 جنوری 2018 19:03

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) لوئر دیر ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیورنگ لائسنس کے مرحلہ کوآسان و شفاف بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر نوشیر خان کی ہدایات پر پولیس لائن تیمرگرہ میں ہر بدھ کے دن ڈرائیورنگ لائنسن کے ٹرائی کیلئے مختص کیا گیا ہے اورڈی ایس پی ہیڈ کواٹر فخر عالم کی سربراہی میں کمیٹی بغیر کسی سفارش اور سیاسی اثر راثوخ کے میرٹ اور شفاف طریقے سے لائسنس ٹرائی لیتے ہیں ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر فخر عالم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک لوئر دیر پولیس کی جانب سے 49ہزار کمپوٹرائز ڈرائیورنگ لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ڈرائیورنگ لائسنس کی حصولی کے مرحلہ میں کسی قسم سفارش یا رشوت سے کام نہیں چلتا بلکہ صوبائی حکومت اور ڈی پی او نوشیر خان کی خصوصی ہدایات سے تمام مراحل نہایت شفاف اور میرٹ پر ہوتے ہیں ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر فخر عالم خان نے کہاکہ تمام ٹریفک اہلکاروں کو واضح ہدایات دئے ہیں کہ کم عمر ، بغیر ڈرائیورنگ لائنسن یافتہ ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاون کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں