خال اور رباط بازار میں محکمہ فوڈکی ناقص و ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی 20دکانداروں کو جرمانہ

بدھ 3 جنوری 2018 19:06

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) خال اور رباط بازار میں محکمہ فوڈکی ناقص ملاوٹ فروش دکانداروں کیخلاف کاروائی 20دکانداروں کو نقد جرمانہ کردیا اور 10سیمپل کے نمونے لیبارٹری کو بھیج دیا گیاتفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر لویر دیر شہاب الدین اور اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر سید نواز نے خال اور رباط بازاروں کا دورہ کیا جس میں ہوٹلوں اور دودھ فروشوں کیخلاف کاروائی کی گئی جس میں غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ اور صفائی نہ رکھنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا اور مختلف خوراک کی اشیاء کے سیمپل کے نمونے کو فوڈ لیبارٹری پشاور بھیج دیا گیا رزلٹ انے پر ان کیخلاف کاروائی کی جائے گیاور خال اور رباط میں میں 20دکانداروں کو نقد جرمانہ کیا اس موقع پر فوڈ انسپکٹر شہاب الدین اور اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر سید نواز نے میڈیا کو بتایا کہ ملاوٹ فروشوں اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوںکیخلاف یہ مہم جاری رہے گا انہوں نے عوام سے اپیل کیا کہ ایسے افرادوں کی نشاندہی کریں اور محکمہ فوڈ کیساتھ تعاون کریں ہمارے دفتر کے دروازے عوام کی شکایت کے لیے ہمیشہ کھلے رہے گے عوامی حلقوں نے محکمہ فوڈ کی اس کاروائی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں