دیر بالا میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ پورا کر دیا ،اب ایک ہزار کنال پر مشتمل انڈسٹرئیل زون اور اتنے ہی رقبہ پر ہائوسنگ سکیم مکمل کرینگے ،

سی پیک میں ہم نے دیر و چترال کے راستے چین تک شاہراہ پہنچانے کا منصوبہ شامل کیا، اس کی تکمیل سے علاقے کی تقدیر بدل جائیگی،صوبائی وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 2 جنوری 2018 19:27

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2018ء) سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر بالا میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ پورا کر دیا ہے،اب ایک ہزار کنال پر مشتمل انڈسٹرئیل زون اور اتنے ہی رقبہ پر ہائوسنگ سکیم مکمل کریں گے، سی پیک میں ہم نے دیر اور چترال کے راستے چین تک شاہراہ پہنچانے کا منصوبہ شامل کیا ہے۔

اس کی تکمیل سے علاقے بالخصوص دیر بالا کی تقدیر بدل جائے گی، دیر بالا کے عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی کو اختیار دیا ہے اور کم ازکم پچھلے چار سال میں ہم نے دیر کی قسمت بدل کر رکھ دی ہے۔وہ کے مقام پر انجینئرنگ یو نیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خاطب کر رہے تھے۔تقریب سے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ ، ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ ، وائس چانسلر انجینئر نگ یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین شاہ ، پراجیکٹ ڈائیریکٹر ناصر خان ، ممبر صوبائی اسمبلی ثناء اللہ خان ،ملک بہر ام خان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

عنایت اللہ خان نے کہا کہ جب2013میں صوبہ میں ہماری اتحادی حکومت بنی تو میں نے دیر بالا میںانجینئرنگ یونیورسٹی اور دیر پائیں میں میڈیکل کالج کے منصوبے پیش کیے اور اللہ کے فضل سے آج یہ دونوں منصوبے مکمل ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دیر بالا میں جماعت اسلامی کی کارکردگی کی سب سے بڑی مثال کرپشن سے پاک ہونا ہے جب قیادت کرپشن نہیںکرتی تو نیچے کے لوگ پھر کرپشن نہیں کر سکتے، جماعت اسلامی دیر میں میرٹ پر انتخاب لڑتی ہے اور جیت جاتی ہے،اگلے الیکشن میں بھی دیر کے عوام اپنی ترقی اور خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی کو ہی ووٹ دیں گے۔

انھوں نے کہا اتحادی حکومت میں جماعت اسلامی کے وزرا کی کارکردگی کی مثال مخالفین بھی دیتے ہیں،ہم نے یہاں سڑکوں،سکولوں اور بجلی کے جال بچھ دیے ہیں،لوگں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر دیا ہے یہ ان پر کوئی احسان نہیں بلکہان کا حق اور ان کے اس احسان کا بدلہ ہے جو انھوں نے ووٹ کی صورت میں جماعت اسلامی پر کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آئیندہ بھی ہم دیر کی ترقی کو پہلی ترجیح رکھیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ انجینئر نگ یونیورسٹی دیر کمپس میں اگلے سال سے کلاسز کا اجراء ہوگا اور انشاء اللہ بتدریج اس میںایک ہزار تک طلباء کو داخلہ دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ انجینئر نگ یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف دیر میں ہنر مند طلباء پید ا ہوں گے بلکہ یہاں پر روزگار کے مواقعے بھی بڑھیں گے ۔ انہوںنے انجینئر نگ یونیورسٹی کے قیام میں تعاو ن پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں