دیر میںانجینئر نگ یونیورسٹی ہمارا خواب اور دیر کی ترقی ہمار ا عزم ہے مسائل سے نجات و ترقی کے راہ پر گامزن ہونے کیلئے بڑے وژن و عزم کیساتھ سب مل کر جدو جہد کر رہے ہیں ،

خوشحال پاکستان جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا دیر بالا میں شمولیتی اجتماع سے خطا ب

ہفتہ 30 دسمبر 2017 20:17

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر میںانجینئر نگ یونیورسٹی ہمارا خواب اور دیر کی ترقی ہمار ا عزم ہے مسائل سے نجات و ترقی کے راہ پر گامزن ہونے کیلئے بڑے وژن و عزم کیساتھ سب مل کر جدو جہد کر رہے ہیں ،اسلامی اور خوشحال پاکستان جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے ،ایسا پاکستان جہاں غربت ،بھوک اور افلاس نہ ہو اور ہر غریب کو علاج اور تعلیم کی یکساں سہولت ہو ،جماعت اسلامی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،انجینئر نگ یونیورسٹی کے قیام سے دیر بالا ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا اور اگر ملک کے اندر سے کرپشن ختم کر دی جائے تو ہم کئی یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے قائم کر سکتے ہیں ،آئندہ انتخابات میں دیر میں جماعت اسلامی کے مقابلے میں دوسری جماعتوں کو امیدوار نہیں ملیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ ویلج کو نسل سیراٹی دیر بالا میں شمولیتی اجتماع سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اے این پی سے درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جس میں حاجی نصیب زادہ ، حبیب زادہ ، رحیم زادہ ، زاہد خان ، مظفر خان ، شفاع الدین ، لقمان ،امان الدین ، شعیب خان ، سید عارف ، رحیم خان ، ارشد خان ، اجمل خان ، عاشق خان اور دیگر شامل ہیں ۔

سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی قیادت عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت سلامی نے خیبر پختونخواہ میں اپنی صلاحیت اور اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے اور جب بھی عوام نے موقع دیا ہم عوام کی خدمت کریں گے اور مسائل حل کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ اسلامی و خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستانی ہی عوام کے مسائل کا حل ہے ۔ جماعت اسلامی اسی کے لیے جدوجہد کررہی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں