پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور اسے دھمکیاں دینے والے خود اپنے انجام دیکھ لیں,سابق وفاقی وزیر سیفران نجم الدین

جمعہ 29 دسمبر 2017 21:05

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2017ء) سابق وفاقی وزیر سیفران اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نجم الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی والے سن لئے کہ دیر سے جنازہ نکالنے اور لاڑکانہ دفن کرنے والوں کو یونین کونسل گوالدئی میں عبرت ناک شکت سے دوچار کرکے آپ تمام تر اعلانات ،مراعات کے جنازہ نکال لیا،پیپلزپارٹی شہیدوں کا پارٹی ہے اور اسے دھمکیاں دینے والے خود اپنے انجام دیکھ لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیربازار میں گوالدئی سے تحصیل سیٹ جیتنے کے خوشی منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے ضلعی صدر عارف اللہ ،نظام الدین ،اسرار یوسفزئی ،انجینئر سیف اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے گوالدئی میں صرف جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے اتحاد سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ پوری حکومتی مشنری زکواة،ترقیاتی کاموں کے اعلانات ،مراعات سے بھی مقابلہ کیا اور جماعت اسلامی کو گوالدئی کے عوام کے تعاون شکست فاش کیا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعت کا حکمرانوں کے خالی شدہ سیٹ جیتنے کا مطلب یہی ہے کہ عوام نے جماعت اسلامی نے تمام تراعلانات ، ایم پی ایز،ایم این اے اور وزیروں پر عدم جبکہ پیپلزپارٹی اعتماد کیا ہے تو اس سے واضح ہوتا ہے کہ دیربالا میں پیپلزپارٹی کا گراف مزید بڑھ رہا ہے اور2018کے الیکشن میں تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں جیت کر عوامی قوت ثابت کریں گے کیونکہ دیربالا کے عوام اب مزید جماعت اسلامی کے نعروں اور دھوکے میں آنے والے نہیں ہے کیونکہ ضلع کو دانستہ طورپر پسماندہ رکھا ہے ،نجم الدین نے کہ جماعت اسلامی والے سن لئے تنقید کا تنقید سے مقابلہ کیا جائیگا لیکن گالی گلوچ سے اجتناب کرے ورنہ وہی حشر کریں گے کہ انکے اچھے بھی یاد رکھیں گے، پی پی پی کے ضلعی صدر عارف اللہ نے کہا کہ ضلعی تنظیم بنانے کے چند ماہ بعد دیربالا پیپلزپارٹی کی کارکردگی کم عرصہ میں واضح ہورہی ہے انشاء اللہ آنے والے وقت اور 2018الیکشن سے قبل ہزاروں افراد پاکستان پیپلزپارٹی شمولیت کررہے ہیں جبکہ سینکڑوں رابطے میں ہے اور آنے والے الیکشن میں مخالفین کو دیر مکمل طور پر آوٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

عارف اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی والوں کے گذشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو گالیا ں اور دھمکیوں کا جواب دے سکتے ہیں لیکن نجم الدین ایسا کرنے سے منع کررہے ہیں لیکن جماعت اسلامی گالیوں کے بجائے سیاسی میدان میں مقابلہ کرے اور ہم انکے منسٹرز ،ایم پی ایز اور ایم ایز کے ہوتے ہوئے بھی خالی ہاتھوں مقابلہ کررہے ہیں اور عوام کا اعتماد ہی ہمارے لئے سب کچھ ہے ،جلسہ کے آخر میں نجم الدین خان،عارف اللہ اور دیگر نو منتخب تحصیل کونسلر آنارگل کو مبارک باد اور کہا کہ آپ نے صرف جماعت سے بلکہ ضلعی،تحصیل اور صوبائی حکومت سے مقابلہ کرکے جیت لیا جو پیپلزپارٹی کے عوام میں مقبولیت کا واضح مثال ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں