تیمرگرہ:ڈرگ انسپکٹر دیر بالا کا مبینہ طورکیمسٹوں کو ادویات فراہمی سے فار ما ڈسٹری بیو ٹرز کو روکنے کے خلاف تیمرگرہ کے فارما ڈسٹری بیوٹرز سراپا احتجاج بن گئے

جمعرات 28 دسمبر 2017 20:39

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2017ء) ڈرگ انسپکٹر دیر بالا کا مبینہ طورکیمسٹوں کو ادویات فراہمی سے فار ما ڈسٹری بیو ٹرز کو روکنے کے خلاف تیمرگرہ کے فارما ڈسٹری بیوٹرز سراپا احتجاج بن گئے بطور احتجاج دیر بالا کوغیر معینہ مدت تک ادویات کی سپلائی بند کردی تفصیلات کے مطابق تیمر گرہ فارما ڈسٹری بیو ٹرز کا ایک ہنگامی اجلاس تیمرگرہ میں فارما ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے جان عالم صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکر ٹری جان عالم سید، فنانس سیکر ٹری حاجی حبیب اللہ، اورسیکر ٹری ااطلاعات محمد حیات سمیت کثیر تعداد میںفار ما ڈسٹری بیوٹرز نے شر کت کی اجلاس میں دیر بالا کے ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے فار ما ڈسٹری بیو ٹرز کے اہلکا روں کو دیر بالا کے ان کیمسٹوں کو جن کے ڈرگ لائیسنس میعاد ختم ہوچکا ہے اور یا جن کیمسٹوں کے پاس لا ئیسنس نہیںکو ادویات کی سپلائی سے روکنے پر شدید احتجاج اور تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جن کیمسٹوں کے پاس لا ئسنس نہیں یا جن کی میعاد ختم ہوچکا ہے ڈرگ انسپکٹر ان کو سیل کیو نہیں کرتے اس کا سزا فارما ڈسٹری بیوٹرز کو کیوں دیتے ہیں انھوں نے کہا کہ کیمسٹوں کے لائسنس کو رینول کرنے کا اجازت نہ دینا بھی ظلم اور ناانصافی ہے انھوںنے کہا کہ اگر تیمرگرہ کے فارما ڈسٹری بیوٹرپر دیر کے کیمسٹوںکو ادویات فراہم کرنے پر ڈرگ انسپکٹر قد غن لگا تے ہیںتوکو ن گارنٹی دیگا کہ پشاور نمک منڈی سے بغیر وارنٹی اور سپوریس ادویات دیر بالا کو نہیں ائیگی انہوں نے نئے ڈرگ رولز کے بارے میں ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مزکرات جا ری ہے انھوں نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر دیر بالا کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے خلاف دیر بالا اور واڑی کے ادویات فروشوں کو بطور احتجاج غیر معینہ مدت تل ادویات کی سپلا ئی بند رہیگی ۔

(جاری ہے)

تیمرگرہ (بیو رورپورٹ ) اتمان خیل قبیلہ کا جلسہ یکم جنوری کو تیمرگرہ منعقد ہوگا جس میں قوم اتمان خیل کے مرکزی قایدین خطاب کرینگے قوم اتمان خیل کا ایک اجلاس تیمرگرہ میں منعقد ہوا جس یکم جنوری کو تیمرگرہ میں بائی پاس پر قوم اتمان خیل کے جلسہ کے تیا ریوں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی بہادر خان ، جنرل سیکر ٹری فضل مالک ایڈوکیٹ، ارشد خان و دیگر نے کہا کہ یکم جنوری کو صبح نو بجے بائی پاس پر قوم اتمان خیل کا بڑا جلسہ منعقد ہو گا انھوں نے قوم اتمان خیل قبیلہ سے تعلق رکھنے والے برداری کے تمام لوگوں سے جلسہ میں بر وقت شرکت کی اپیل کی ۔

تیمرگرہ (بیو رورپورٹ )مفتی قا ضی کفایت اللہ کی والدہ وفات پا گئی انہیں آ بائی قبرستان قا ضی آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا وہ قا ضی علیم اللہ، اور قاضی تحسین اللہ کی دادی تھی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں