دیرلوئر میں کرسمس ڈے انتہائی جوش خروش سے منایا گیا

بدھ 27 دسمبر 2017 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2017ء) دیرلوئر میں کرسمس ڈے انتہائی جوش خروش سے منایا گیا اس سلسلے میںمسیحی برادری کی مرکزی تقریب بلامبٹ چرچ میں منعقد ہوا جسمیں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کردیا اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن دیرلوئرمختیارخان، اسسٹنٹ کمشنرلعل قلعہ جمال الدین ،ڈی ایس پی سرکل شیرولی خان نے مسیحی برادری کے قائدین کے ہمراہ کرسمس کاکیک کاٹاتقریب میںمسیحی برادری نے اپنی مذہبی رسومات اداکرکے خوشیاں منائیں اور ملک کے امن اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس ، ایف سی اور آرمی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن ، اسسٹنٹ کمشنر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری کا نمایاں کردارہے اور حکومت مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے تما م دستیاب وسائل کو بروئے لارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو تفریحی مواقع فراہم کرنا اور ان کی خوشیوں میںشرکت کرنا ہمارے لیے باعث افتخار ہے ۔ اور مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس ڈے مناکر ہمیں بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو اپنی رسو ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں