تیمر گرہ، دیر لویر، جماعت اسلامی نے ضمنی بلد یا تی انتخابات میں میدان مار لیا

شاہی خیل اور ثمرباغ یو نین کونسلوں کے نشستوں پر تحصیل کونسل کے دونوں اُ میدوار کا میاب قرار

جمعرات 21 دسمبر 2017 22:36

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2017ء) دیر لویر، جماعت اسلامی نے ضمنی بلد یا تی انتخابات میں میدان مار لیا ،شاہی خیل اور ثمرباغ یو نین کونسلوں کے نشستوں پر تحصیل کونسل کے دونوں اُ میدوار کا میاب قرار ،غیر حتمی غیر سرکار ی نتا ئج کے مطابق یو نین کونسل شاہی خیل تالاش کے انتخابی نتیجہ کے مطابق جماعت اسلامی کے تحصیل کونسل کے امیدوار گل حکیم خان 1316ووٹ لیکر پہلے جبکہ پی پی پی کے منظور احمد 953ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے اور جماعت اسلامی نے مذکورہ سیٹ پر 363ووٹوں سے برتری حاصل کی ،اسی طر ح ثمر با غ یونین کونسل پر جماعت اسلامی کے امیدوار اخونزادہ عز یزالرحمٰن عزیر نے 2030 ووٹ حاصل کے جبکہ پی ٹی آئی کے ڈا کٹر سر بلند خان نے 1523 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پررہے او ر یہ سیٹ 523 ووٹوں کی برتری سے جماعت اسلامی کے نے جیت لیا ،دریں اثناء پی پی پی نے ایک پی ٹی آئی نے دو جنرل کونسلر،اے این پی ایک جبکہ جماعت اسلامی نی6جنرل کونسل کی سیٹوں پر کامیابی سمیٹی ہے ،ضمنی بلدیا تی انتخابات میں شاہی خیل یونین کونسل کو صو با ئی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ جبکہ ثمر باغ یونین کونسل کو مرکزی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا آبا ئی حلقہ ہو نے کی وجہ اہمیت حاصل تھی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں