دیربالا، گوالدی یونین کونسل میں کل ضمنی بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کے خلاف پی پی پی،اے این پی ،پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام ف کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 20 دسمبر 2017 20:52

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2017ء) گوالدی یونین کونسل میں کل(جمعرات کو ) ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کے خلاف پی پی پی،اے این پی ،پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام ف نے دیرچوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مین دیر،پشاور شاہراہ ڈھائی گھنٹے ٹریفک کیلئے بندرہا ،انتظامیہ کے ساتھ کے مذاکرات کے بعد فیصلہ ہوا کہ 30مئی 2018تک تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوگی، تمام جماعتوں کے رہنماء پی پی پی کے ضلعی صدر عارف اللہ، سابق ایم پی اے محمد انورخان،پی ٹی آئی کے نوید شاہین، سابق امیدوار پی کے 92نواب علی، اے این پی اور جمعیت علمائے کے ضلعی قائدین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز جمعرات 21 دسمبر کو شیڈول ضمنی الیکشن برائے تحصیلر کونسلر یونین کونسل گوا؛دئی کو ایک روز قبل الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی ایماء پر ملتوی کرکے سراسر ظلم کیا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ جماعت اسلامی کو اپنی شکست صاف نظر آرہا تھا جبکہ یونین کونسل چکیاتن کے ضلعی کونسلر کا سیٹ ناظم کی وفات کے باعث دو سال سے خالی پڑا ہوا ہے لیکن ابھی تک الیکشن کمیشن نے بھی اس پر ضمنی الیکشن کمیشن نے ابھی تک اعلان نہیں کیا کیونکہ یہ بھی الیکشن کمیشن کی کوتاہی اور نا اہلی ہے، مقررین نے کہا کہ فوری طورپر شیڈول کے مطابق آج انتخابات کیا جائے ، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب اے سی دیر کو ڈی سی دیر نے مظاہرین کے ساتھ مزکرات کیلئے بھیجا ، مظاہرین میں شامل پی پی پی،اے این پی،پی ٹی آئی اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنماوں کے ساتھ مزاکرات کیا،مزکرات میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر آج بروقت نتخابات نہیں ہوسکتے تو پھر 30مئی2018تک گوالدئی کے ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن نہیں کرے گا اور انہیں جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ مل بیٹھ کر 30مئی 2018کے بعد الیکشن کا اعلان مشاورت سے کیا جائیگا۔

جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج کو ختم کیا۔ جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے ڈی سی آفس کے سامنے بھی الیکشن ملتوی کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں