پیپلز پار ٹی نئی حلقہ بند یو ں کے مسئلہ پر دوغلی پالیسی بند کر دے ، سینیٹرزاہد خان

اتوار 10 دسمبر 2017 20:40

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)عوامی نیشنل پار ٹی کے مرکزی تر جمان اور حلقہ این اے 34دیر لویر سے نامزد امیدوار سینیٹرزاہد خان نے کہا کہ پیپلز پار ٹی نئی حلقہ بند یو ں کے مسئلہ پر دوغلی پالیسی بند کر دے ،مجلس عمل مردہ گھو ڑا ہے ،پختون قوم کو مزید اسلام او رنام نہاد تبد یلی کے نام پر دھوکہ میں نہیں ر کھا جا سکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیا ر قلعہ گئی تیمرگرہ میں شمولیتی تقریب سے خطا ب میں کیا ،اس موقع پر رحیم سید ،اقبال حسین ،انعام اللہ سر ہندی ،سعید اللہ سمیت 70عماید ین ومشران علاقہ نے مختلف سیاسی پار ٹیوں سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ،زاہد خان نے نئے شامل ہو نے والوں کو پار ٹی ٹو پیاں پہنا کر خوش آمد ید کیا ،تقریب سے اے این پی حلقہ پی کے 94دیر لویرکے امید وار انجنیئر مختیار خان ،ناظم سیف اللہ خان ،محمد خالق،نثار خان نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اے این پی کے مرکزی تر جمان و سابق سینیٹرزاہد خان نے کہا کہ ضلع دیر لویر کے مختلف علاقوںکو سا ڑھے چھ ار ب کی لا گت سے قد ر تی گیس فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے ،صو با ئی خو د مختاری ،پختون خواہ کا نام ،این ایف سی ایوار ڈ این این پی دور کے کارنامے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نئے مر دم شمار ی کے بعد خیبر پختون میںقومی اسمبلی کی چار سیٹوں میں اضا فہ ہو گیا ہے تاہم پیپلز پار ٹی کی جانب سے نئے حلقہ بندیوں حوالے سے روکاوٹیں ناقابل قبول ہے ،اگر پیپلز پار ٹی نے اپنا رویہ نہ بد لا تو مرکز میں اپوز یشن لیڈ ر کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہے ،اس موقع پر نے علاقہ کے بجلی ٹرانسفامرز ،پول اور ٹرانسمیشن لا ئن بچھانے کے اعلانا ت بھی کئے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں