دیر بالا کو ترقی کے راہ پرگامزن کر کے ماڈل ضلع بنانے کا عزم کررکھا ہے،

داروڑا کالج ،انجینئرنگ یونیورسٹی کے علاوہ پی کے 91 میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں اپر دیر میں عوام سے کئے باقی وعدے بھی پورے کیے جائینگے، ہم نے شفافیت کو یقینی بنایا ،قوم کو دکھائیں گے اگلی مرتبہ اس سے زیادہ مینڈیٹ ملے گا تو ہم پورے معاشرہ میں شفافیت کا بول بالا کر یں گے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا گائوں دیر خان میں شمولیتی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 9 دسمبر 2017 19:08

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء)سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا و پارلیمانی لیڈ رجماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر بالا کو ترقی کے راہ پرگامزن کر کے ماڈل ضلع بنانے کا عزم کررکھا ہے،داروڑا کالج ،انجینئرنگ یونیورسٹی کے علاوہ پی کے 91 میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں ،اللہ کے فضل کرم سے اپر دیر میں عوام سے کیے گئے باقی وعدے بھی پورے کیے جائیںگے، ہم نے شفافیت کو یقینی بنایا ہے ،قوم کو دکھائیں گے کہ اگلی مرتبہ اس سے زیادہ مینڈیٹ ملے گا تو ہم پورے معاشرہ میں شفافیت کا بول بالا کر یں گے،صوبہ خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کیلئے تعلیم ،صحت و دیگر شعبوں میں ماڈل اقدامات کریں گے لوڈ شیڈنگ و بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا وسائل کے حوالے سے ہمارا صوبہ خود کفیل ہے ،یہاں پر معدنیات اور قدرتی وسائل خاطر خواہ مقدار میں موجود ہیں، جماعت اسلامی ہی اس ملک کو مسائل کی دلد ل سے نکال کر امن و معاشی خوشحالی لاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ دیر بالابرائول گائوں دیر خان میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر درجنوں افراد نے مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہو کر اپنے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جس میںمسلم لیگ (ن)کے ابراہیم خان ،خورشید انورخان ، زرین خان ، رحیم داد ،سعید انور ، امیر خان ،انورزیب خان ،خالد خان ، محمود زیب ،عالم زیب ، شیر زادہ ، امیر زادہ ، سمیع الرحمان ، حمید الرحمان ، نعیم اللہ اور امیر زمان شامل ہیں ۔

سینئر وزیر بلدیات ود یہی ترقی عنایت اللہ خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا سے بڑی عوامی قوت بن کر سامنے آئے گی ۔ جماعت اسلامی نے گراس لیول سے اٹھا کر لوگوں کو قیادت کے منصب تک پہنچایا ہے۔ جماعت اسلامی کے تربیتی نظام کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ۔ مختلف ادوار میں جماعت اسلامی کے سینکڑوں نمائندے قومی وصوبائی اسمبلیوں ، سینیٹ اور مقامی حکومتوں میں پہنچے مگر کسی کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے عوام کو بے داغ قیادت دے سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قومی سطح سے یونین کونسل تک ایک منظم و موثر تنظیم رکھتی ہے اور عوام کی خدمت ہمارا طرہ امتیاز ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں