تیمرگرہ، ووٹ مقد س قومی امانت ہے ،سرمد سلیم اکر م

تمام طبقات ووٹ کی اہمیت حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ، ڈپٹی کمشنر کا ووٹر ڈے تقریب سے خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:41

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) نو تعینات ڈپٹی کمشنر دیر لویر سرمد سلیم اکر م نے کہا ہے ووٹ مقد س قومی امانت ہے ،ذند گی کے تمام طبقات ووٹ کی اہمیت حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ووٹر ڈ ے کے مناسبت سے الیکشن کمیشن دیر لویر کے زیر اہتمام ڈسٹر کٹ کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر ڈسٹر کٹ نا ظم حاجی محمد رسول خان، مختلف سیاسی جماعتوں کے قا ید ین اور مختلف محکموں کے ذمہ داران بھی بھی موجود تھے ،تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر /کمانڈ نٹ دیر لیویز سرمد سلیم اکرم نے واضح کیا کہ ووٹ ہی کے درست استعمال سے مقامی قیادت سے لیکر ذمہ دار قومی قیادت تک انتخاب کیا جاسکتا ہے ،ووٹ کا استعمال مر دو خوا تین کی یکساں قومی ذ مہ دار ی ہے اور اس حوالے سے خوا تین کے سا تھ کسی قسم کا امتیازی سلوک یا قد غن انصا ف پر مبنی نہیں ،ضلعی انتظامیہ خوا تین ووٹر ز کو مقامی روایات کے مطابق ہر ممکن سہو لت فراہم کرنے کے لئے تما م دستیاب وسائل برو ئے کار لا ئیگی۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر انور سعید خان خٹک کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں ووٹ کی اہمیت حوالے اور اس حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کر نے کے لئے خصوصی مہم کا اغاز ہو گیا ہے اور 2018 کے عام انتخابات میں 75فیصد ٹرن آوٹ کا ہد ف مقر رکیا گیا ہے ،اس مقصد کے حصول کے لئے ووٹ کے اندار ج سے لیکر ووٹ پول کرنے تک کے تمام مراحل کو آسان بنایا جارہا ہے ،ضلع کے 80مقامات پر ووٹر ڈسپلے سنٹرز قائم کئے جاچکے ،اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے مختلف سیاسی جماعتوں کے قایدین اور سماجی راہنماووں نے ووٹ رجسٹر یشن عمل کو آسان بنانے ،خوا تین کے لئے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد کل اسٹیشنز کے نصف کرنے کے مطالبات کئے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں