تیمر گرہ،الخد مت فاو نڈ یشن کی جانب سے دیر لویر

کی40خصوصی افراد میں و ہیل چیئر ز تقسیم

منگل 5 دسمبر 2017 19:34

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2017ء)الخد مت فاو نڈ یشن کی جانب سے دیر لویر کی40خصوصی افراد میں و ہیل چیئر ز تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریسٹ ہاو س تیمرگرہ میں تقر یب کا انعقا د کیا گیا ،جس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمدرسول خان ،اسسٹنٹ کمشنر اشفا ق احمد خان ،جماعت اسلامی کے صو بائی نائب امیر مولانا اسد اللہ ، الخدمت فاو نڈ یشن کے ضلعی صدر انجنیئر یعقوب الر حمٰن ودیگر نے خطاب کر تے ہو ئے وا ضح کیا کہ خصوصی افراد کو معاشر ے کا کار آمد شہری بنانا معاشر ے کے تما م افراد کی مشترکہ ذ مہ دار ی ہے ،ریاستی ادار ے خصوصی افراد کے بحالی ،انہیں سہو لیا ت بہم پہنچا نا کے لئے اپنا کر دار ادا کریں ،پبلک مقا مات ،تعلیمی اداروں اور طبی مراکز کو خصوصی افراد کے لئے سہل بنانے کے لے ہنگا می اقدامات کی ضر ور ت ہے ،اس موقع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے الخدمت فاو نڈ یشن کے ضلعی صدر انجنیئر یعقوب الر حمٰن نے بر یفنگ د یتے ہو ئے واضح کہا کہ خصو صی افراد میں گزشتہ برس 35جبکہ امسال 40وہیل چئیرز تقسیم کئے گئے علاوہ ازیں گل آباد کے مقام پر 3کروڑ کی خطیر لاگت سے یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تر بیت کے لئے کثیر المنزل عمار ت تکمیل کے اخری مراحل میں ہے جہا ں 300بچوں کی تعلیم و تر بیت کا فر یضہ احسن طریقے سے ادا کیا جا ئیگا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں