تیمرگرہ ،ملازمین کے سا تھ سرکاری افسران کے نامناسب روئیے کے خلا ف ٹی ایم اے کے ملازمین کا شدید احتجاج

منگل 28 نومبر 2017 20:23

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2017ء) ملازمین کے سا تھ سرکاری افسران کے نامناسب روئیے کے خلا ف ٹی ایم اے تیمرگرہ کے ملازمین کا شدید احتجاج ،اصلا ح و احوال کا مطالبہ بصور ت دیگر ہفتہ بعد تالہ بند ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان ،اس سلسلے میں تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن ایسوسی ایشن تیمرگرہ کے ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس ریسٹ ہاوس میں منعقد ہو ا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم اے ایسوسی ایشن تیمرگرہ صدرفیض علی خان جنرل سیکرٹری محمدعلی ، شہاب الدین ، لیطف اورریاض اللہ نے کہا کہ ٹی ایم اے ملاز مین کے سا تھ متعلقہ افسران کا رویہ روز بروز خراب ہو تا جارہا ہے ، ٹی ایم اے ملازمین دن رات اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیںلیکن اس کے باوجود ٹی ایم اے افسران کی ملازمین کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب ہے جسکی وجہ سے ملازمین کومشکلات کاسامناہے انہوں نے کہا کہ اگردس روز کے اندر اندرہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے توٹی ایم اے کے جملہ ملازمین مکمل ہڑتال کرینگے ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں