ضلع کونسل دیر لوئیر کا اجلاس ہنگامی ارائی کی نذر

اراکین کا سر کاری افسران کے مسلسل غیر حاضر ی کے خلا ف واک آوٹ

منگل 28 نومبر 2017 20:23

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2017ء)ضلع کونسل دیر لوئیر کا اجلاس ہنگامی ارائی کی نذر ،اراکین کا سر کاری افسران کے مسلسل غیر حاضر ی اور عد م دلچسپی کے خلا ف واک آوٹ ،کنوینر کے ڈایس کا گھیراو کرکے نعرے بازی کی، اس حوالے سے کونسل کا اجلاس زیر صدارت کنوینر عبدالرشید بلا مبٹ میں منعقد ہواجس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈ ر ملک محمد زیب خان ،میں کونسل اراکان محمد واصل خان ،عالمز یب ایڈو کیٹ ،مولانا محمد عمران الجندولی ،شاد نواز خان ،نواب زادہ ،ملک برکت خان ،سیف الاسلام، عزیز سرہندی،حاجی فضل قادر و دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے سرکاری افسران کے غیر ذمہ دارانہ روئیے ،محکموں کی ناقص کار کردگی کو آڑئے ہاتھوں لیا ،ارکان نے اس موقع پر محکمہ عشرو ز کواتہ کی کار کر د گی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے مبینہ طور پر فنڈز کی سیاسی پسند و ناپسند کے بنیاد پر تقسیم حوالے سے الزامات لگا ئیے ،کونسل ارکان نے واپڈ ا کی جانب سے مسلسل اوبلنگ ،نادار اور پاسپور ٹ میں لوگوں کودر پیش مشکلات کے خاتمے سمیت محکمہ سی این ڈبلیو میں مستقل ایکسین کے تعیناتی اور خصوصی افراد کے رجسٹر یشن عمل کو آسا ن بنانے کے مطالبات کئے ،محمد واصل خا ن نے اس موقع پر رقم جاری ہونے کے باوجود ٹی ایچ کیو چکدرہ کے لئے ڈا ئیلا سیز مشینوں کے خریداری میں لیت ولعل سے کام لینے پر سخت احتجاج کیا،اراکین کونسل نے واضح کیا کہ دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالوں کے کنارے غیر قانونی آبادکار ی روکنے حوالے سے اقدامات سمیت دریاء کے حدودات مقر ر کر نے کے فوری اقدامات کئے جائے ۔

(جاری ہے)

کونسل اراکان نے اس موقع پر سرکاری محکموں کی جانب سے سوالات کے جوابات نہ دئیے جانے اور مسلسل غیر حاضریوں کے خلا ف کنوینز کے ڈا ئس کا گھیراو کیااور نعرے بازی کی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں