دیربالا،طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی باران رحمت اور بالائی پہاڑوں پر برفباری

موسم سخت سرد ہوگیا

بدھ 15 نومبر 2017 19:19

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی باران رحمت اور بالائی پہاڑوں پر برفباری ہوئی ،جس سے موسم سخت سرد ہوگیا۔حالیہ بارشوں سے خشک سالی کا اور بیماریوں کے خاتمہ کا سبب بھی بنے گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بھرکے علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جس سے تین مہینوں سے زائد جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوا کیونکہ طویل خشک سالی سے ایک طرف چشموں اور دریائوں میں پانی کم ہوکر پانی کی قلت پیدا ہوئی تو دوسری جانب مختلف علاقوں میں گلے،سینے،نزلہ وزکام کی بیماریوں میں لوگ مبتلا ہوئے ۔

تاہم اللہ تعالی کئی روز سے جاری نماز استسقاء کے بعد باران رحمت اور بالائی پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس سے موسم شدید سرد ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں