دیربالا، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے شعبہ زوالوجی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس 16نومبر تک جاری رہیگا

منگل 14 نومبر 2017 23:02

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے شعبہ زوالوجی نے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد، 14سی16نومبر تک جاری رہیگا ۔ کانفرنس میں شریک ملکی وغیر ملکی محققین سائنسی مقالہ جات،پرچہ جات،اور پراجکٹ کے لکھنے کے طریقے کے بارے میں پڑھاینگے۔تین روزہ کانفرنس ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور شہید بی بی یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر بادشاہ حسین نے بطور چیف گسٹ کانفرنس میں شرکت کی ۔شعبہ زوالوجی کے لیکچرار عارف جان محمدزئی نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا چیف گسٹ وائس چانسلر بادشاہ حسین نے تمام آنے والے ملکی وغیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔وائس چانسلر اور دیگر محققین نے کیک کاٹ کر کانفرنس کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

چیف ارگنایزر زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیر پرسن ڈاکٹر فرزانہ پروین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس کانفرنس کو طلباء کیلئے انہائی فایدہ مند قرار دے دیا دیگر مقر رین میں ڈاکٹر عظیم خان ،ڈاکٹر محمد سبحان ،ڈاکٹر محمد کمال خان،ڈاکٹر محمد علی اور محمد ادریس شامل تھیں۔

تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے علاوہ ملک کے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء شریک ہیں طلباء نے کانفرنس کے انعقاد پر شعبہ زوالوجی کے کاوشوں کو سراہا اور اسے ایک اہم پیش رفت قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں