دیربالا میں ایریگیشن چینل کی بندش سے تین یونین کونسلوں میں پانی ناپید

منگل 14 نومبر 2017 13:29

دیر بالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) دیر بالا میں واحد ایریگیشن چینل کی بندش سے تین یونین کونسلوں میں پانی ناپید ہوگیا، محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں۔

(جاری ہے)

اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے قائم جرگہ مشران انجینئر سیف الله اور دیگر نے مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں عوام کے ہمراہ احتجاج کی دھمکی دیدی۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ یونین کونسلوں میں پانی کی بندش سے کاشتکاروں اور زمینداروں کو سخت مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں