جماعت اسلامی دیر پائین کا ڈی ائی خان میں بااثر ملزمان کے ہاتھوں نوعمر لڑکی کی تذلیل کرنیوالے ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید غم وغصہ کے اظہار

جلد ازجلد سرکردہ ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی کے کارکن سڑکوں پر بھر پور احتجاج کا آغاز کرے گی، ضلعی امیر

پیر 13 نومبر 2017 20:13

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) جماعت اسلامی ضلع دیر پائین نے ڈی ائی خان میں بااثر ملزمان کے ہاتھوں نوعمر لڑکی کی تذلیل کرنیوالے مرکزی ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر حربوں پر شدید غم وغصہ کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے اگر جلد ازجلد سرکردہ ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی کے کارکن سڑکوں پر بھر پور احتجاج کا آغاز کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر مولانا اسداللہ اور سیکرٹری اطلاعات انجینئر یعقوب الرحمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی کم ہے انھوں نے کہاکہ صوبے میں خواتین پر تشدد کا نیا سلسلہ تشویشناک ہے جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہاکہ اس قبل بھی ایسے واقعات رونماہوئے ہیں حکومت کی جانب سے روک تھام اور ملزمان کو سزا نہ دینے کی وجہ سے اس قسم کی واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے جوکہ تشویشناک عمل ہے انھوں نے کہاکہ کسی بھی مذہب میں خواتین پر تشدد کی اجازت نہیں دیتی انھوں نے حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انھیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر جماعت اسلامی کے کارکن سڑکوں پر بھر پور احتجاج شروع کرئے گی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں