تیمرگرہ، پولیومہم میں غفلت کے مرتکب اہلکاروںکے خلا ف بھر پور کاروائی کی جا ئیگی ، ڈاکٹر شوکت علی

پیر 13 نومبر 2017 19:39

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسرلویر دیر ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ پولیومہم میں غفلت کے مرتکب اہلکاروںکے خلا ف بھر پور کاروائی کی جا ئیگی ،علما ء،عمایدین اور اساتذہ اکرام مہم کو ہرلحاظ سے کا میاب بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جر گہ ہال بلا مبٹ میں 6نومبر سے شروع ہو نے والے سیہ روزہ پولیو مہم کی تیار یوں کے حوالے سے انسداد پو لیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہی ،اجلاس زیر صدارت اے ڈی سی محمد ارشاد خان منعقد ہوا جس میں سیکور ٹی اداروں ،عالمی ادارہ صحت ،محکمہ صحت کے ذمہ داران نے شر کت کی ،اے ڈی سی ارشاد خان نے وا ضح کیا کہ پولیو قومی مہم ہے جس کی کامیابی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،ڈی ایچ او ڈا کٹر شو کت علی نے اپنے بر یفنگ میں کہا کہ 20نومبر سے شر وع ہو نے والے سیہ روزہ پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 92ہزار سے زاید بچوں کو قطرے پلا نے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے جس کے لے 946ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جبکہ 216 سپروایز ر ڈیو ٹی سر انجام د ینگے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں