عوامی مسا ئل کے فوری حل کیلئے تحصیل تیمرگرہ کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد 16نومبر کو ڈی سی کی سر براہی میںہوگا

اتوار 12 نومبر 2017 18:30

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء)عوامی مسا ئل کے فوری حل کے لئے تحصیل تیمرگرہ کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد 16نومبر بوقت10بجے صبح کو ریسٹ ہاوس تیمرگرہ میں ہوگا ، ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمٰن سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان شرکت کرینگے ،ڈی سی آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف سیکر ٹری خیبر پختون خواہ کے ہدایات کے مطابق دیر لویر میں تمام تحصیلوں کی سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لے ڈی سی عطاء الر حمٰن کی سر براہی میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری جاری ہے ،اس سلسلے میں تحصیل تیمرگرہ کی سطح پر عوامی مسائل معلوم کر نے اور اس سلسلے میں فوری اقدامات کے لئے بمقام ریسٹ ہاو س تیمرگرہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے سربراہی کمانڈ نٹ دیرلیو یز /ڈپٹی کمشنر عطاء الر حمن کرینگے ،مقامی افراد سے بروقت شرکت کی اپیل کی گئی ہے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں