اقوم سرکانڑی خیل نے عدالتی احکامات کے باو جود اراضی واگزار نہ ہونے کیخلا ف احتجاجی مار چ کا اعلان کردیا

اتوار 12 نومبر 2017 18:30

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) اقوم سرکانڑی خیل ثمرباغ نے عدالتی احکامات کے باو جود اراضی واگزار نہ ہونے کے خلا ف ڈی سی آفس دیرلویر کی جانب احتجاجی مار چ کا اعلان کردیا ،اے سی ثمر باغ پر عدالتی احکامات نظر انداز کرنے اورکیس پر اثراندازہو نے کے الزامات۔

(جاری ہے)

قوم سرکانڑی خیل ثمرباغ ساکنان نووکوٹو کے مشران و عمایدین خان ر حمن،نواب خان ،غازی ر حمٰن،صا حب زرین نے گزشتہ روز تیمرگرہ میں مقامی صحا فیوں سے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ سپریم کور ٹ بشمول سات ماتحت دیگر عدالتوں نے گزشتہ19برس کے دوران مختلف فیصلوں میں پہاڑی اراضی واقع نووکو ٹو کا حق ملکیت تین دیہات پرمشتمل قوم سرکانڑی خیل کا قراردیا ہے ،مگر مقامی انتظامیہ مسلسل انہیں زمین کا جایر قبضہ دلانے کی بجا ئے اراضی واگزار کرانے میں روڑے اٹکانے کے ساتھ توہین عدالت کے مرتکب ہو رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ مذکورہ قوم اس علاقہ میں برسوں سے آباد ہے ،اگر فوری طور پر عدالتی احکامات کی روشنی میں زمین کے اجراء کاعمل شروع نہ ہوا تو وہ تین د یہات پر مشتمل قوم کے ہزاروں افرادکے ہمراہ ڈی سی آفس تیمرگرہ کی طرف مارچ اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگا ینگے ،اور حالات کی خرابی کی ذمہ داری انتظامیہ پرعاید ہو گی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں