ْ قوم کی پسماندگی دور کرنے کا واحد طریقہ یہ کہ اختیار ات شفاف لوگوں کے ہاتھ میں آئے

جماعت اسلامی نے قوم کے مسائل حل کر نے کیلئے قابل عمل پروگرام ترتیب دیے ہیں جو مواقع ہمیں ملے ہم نے ان کا صحیح استعمال کیا ،آئندہ اس سے بھی بہتر کاکردگی دکھائیں گے، حقائق قوم کے سامنے ہیں ہم محض نعرے نہیں لگاتے ہم کرکے دکھاتے ہیں صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا دیر بالا میں مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:27

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء)سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ قوم کی پسماندگی دور کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اختیارات شفاف لوگوں کے ہاتھ میں آئے ،اللہ کے فضل سے ہم نے ساڑھے چار سال اقتدار میں رہ کر ثابت کیا ہے کہ نہ خود کرپشن کی ہے اور نہ کسی کو کرپشن کرنے کی جازت دی ہے۔

،جماعت اسلامی نے قوم کے مسائل حل کر نے کے لیے قابل عمل پروگرام ترتیب دیے ہیں جو مواقع ہمیں ملے ہم نے ان کا صحیح استعمال کیا ہے ،آئندہ اس سے بھی بہتر کاکردگی دکھائیں گے۔ حقائق قوم کے سامنے ہیں ہم محض نعرے نہیں لگاتے ہم کرکے دکھاتے ہیں اور کرکے دکھائیں گے، دیر بالا میں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ بالخصوص نوجوان جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے اور یہ بہترین مستقبل کا شگون ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو دیر بالا میں مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے وزرا نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے پاس عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور صوبہ کو ترقی کی ر اہ پر گامزن کرنے کا پروگرام اور لائحہ عمل موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نوجوانووں کو امید اور تبدیلی کا پیغام دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میںجوق درجوق نوجوان جماعت اسلامی میں شمولیت کر ر ہے ہیں۔انھوں نے کہا نوجوان اس قوم کے لیے امید ہیںاور ان میں تبدیلی کا عزم موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اہلیت اور شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور یہی نوجوانوں کا جزبہ ابھارنے کے نعرے اور ان کے لیے ہماری دعوت ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں