دیر بالا میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت فورسز کا مشترکہ آپریشن ،ھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد متعدد اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعہ 10 نومبر 2017 17:34

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) براول پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کے ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت فورسزکے ساتھ مشترکہ طور پر سرجیکل اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرکے متعدد اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ضلع دیر بالا کے تحصیل براول کے مختلف علاقوں میں شینگاڑہ،بین درہ میں براول پولیس نے فورسزکے ساتھ سرجیکل ایندسٹرائیک آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلیا ، ایس او براول پولیس سٹیشن عمران خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشترکہ طورپر11کلاشنکوف ، 11عدد رائفل , 17عدد بندوق 19،39 عدد پستول 08 عدد مارٹر گولے 21 عدد راکٹ گولے 15عدد چارجر 34عدد کارتوس 26484 ، 3سقیلہ ، تین عدد ہینڈ گرینڈ ، 8170گرام چرس ، ، 19مجرمان اشتہاری اور ملزمان کو گرفتار کیا ہے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں