تیمرگرہ، فائرنگ سے جواں سالہ شخص جاں بحق

جمعہ 10 نومبر 2017 12:56

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) تیمرگرہ میں فائرنگ سے جواں سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تیمرگرہ کے علاقے املوک درہ تالاش میں شوکت سکنہ املوک درہ تلاش جو ٹیکسی ڈرائیورتھا، اپنے گھرواپس آرہاتھاکہ شہید املوک درہ میں پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے جانبرولدعمرخان اورجمشیدولدجانبرنے ان پرفائرکھول دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقتول کی نعش کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں