لوئر دیر میں ایف سی کی گاڑی الٹ جانے سے 6ایف سی اہلکار شدید زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 9 نومبر 2017 16:42

لوئردیر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09نومبر 2017ء):لوئر دیر میں ایف سی کی گاڑی الٹ جانے سے 6ایف سی اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں شیرآباد پولیس چوکی کےقریب ایف سی کی جیپ الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثےمیں 5 اہلکار زخمی و گئے ہیں ۔زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔یادرہے کہ خیبر ایجنسی میں ایسے ہی ایک حادثے کی زد میں آ کر 2اہلکار شہید جبکہ 6زخمی ہو گئے تھے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں