دیرلوئر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 21دسمبر کومنعقد ہونگے

بدھ 8 نومبر 2017 15:53

دیرلوئیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ضلع لوئر دیر نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا‘ ضمنی الیکشن 21دسمبر کو ہونگے‘ ضلع دیر پائین میں دوتحصیل کونسلرز‘17جنرل کونسلرز‘5یوتھ کونسلرز‘ 2وومن اور ایک کسان کونسلر کی نشست خالی ہونے سے ضمنی الیکشن ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 14نومبر مقرر کی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق 16اور 17نومبر کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی جبکہ 27نومبر تک کاغذات نامزدگی کی واپسی اور 28 نومبر کو حتمی فہرستیں جاری کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں