تیمرگرہ،اسسٹنٹ کمشنر کا بازار کا اچانک دورہ ،45گراں فرو ش اور ناقص صفائی میں ملوث ہوٹل مالکان گر فتار

منگل 7 نومبر 2017 21:02

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر کا تیمرگرہ بازار کا اچانک دورہ ،45سے زاید گراں فرو ش اور ناقص صفائی میں ملوث ہوٹل مالکان گر فتار ،اس حوالے سے نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد تارانی نے لیویز کے بھاری نفری کے ہمراہ شکیل شہید چوک سے لیکر جنرل بس اسٹینڈ تیمرگرہ تک بازار دورے کے دوران ہوٹلوں اور دکانوں کا معاینہ کیا اور گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی اور ناقص صفا ئی کے میں ملوث45دکان داروں کے خلا ف مقدمات درج کرکے قانونی کاراوائی کا اغا ز کردیا ،اس موقع پر نو تعینات اے سی اشفاق احمد تا رانی نے وا ضح کیا کہ ضلعی ہیڈ کواٹر بشمول تحصیل بھر میں تجاوزات کے خلا ف بھر پور کاراوائی عمل میں لا ئی جائیگی ،انہوں نے خبردار کیا ناقص صفائی اور گراں فروشی میں ملوث تاجروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں بھر تی جا ئیگی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں