لوئردیر:جندول کےعلاقےعارف کلےمیں انسدادپولیو مہم کےدوران دھماکا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 7 نومبر 2017 10:06

لوئردیر:جندول کےعلاقےعارف کلےمیں انسدادپولیو مہم کےدوران دھماکا
لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2017ء) لوئر دیر میں انسداد پولیو مہم کے دوران دھماکا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لوئردیر میں جندول کےعلاقےعارف کلےمیں انسدادپولیو مہم کےدوران دھماکا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق انسداد پولیو ٹیم کےقریب ہونیوالےدھماکےمیں جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں انسداد پولیو مہم کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور اکثر و بیشتر پولیو ٹیموں کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں