ضلعی ناظم فصیح الدین کا پشاورسپورٹس کمپلیکس کا دورہ ،ْ کھیلوں کی دستیات سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 2 نومبر 2017 16:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء)ضلع اپردیر کے ضلعی ناظم صاحبزادہ فصیح الدین نے گذشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ، اور کھیلوںکی دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوںنے میڈیاسنٹرمیںصحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران بتایاکہ گذشتہ برس ہم نے کمراٹ میںایک خوبصورت میلے کا انعقاد کیا تھا جسمیںنہ صرف پاکستان بھر سے بلکہ دوسرے ممالک سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی، انہوںنے کہاکہ ہم نے اس سال بھی کمراٹ عظیم الشان فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میںمختلف قسم کے سٹالز اور کھانے پینے کے علاوہ دستکاری اور دیگر شعبہ جات کے حوالے سے سٹال لگائے جائیں گے تاکہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں،انہوں نے کہاکہ ابھی جلد ہی لواری سنوجیپ ریلی کا انعقادکیا جارہا ہے اس ریلی کوامن کا نام دیا جائیگا، جس میں ملک بھر سے خواہمشند حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ناظم اعلیٰ اپر دیر صاحبزادہ فصیح الدین نے کہا کہ میرا سپورٹس کمپلیکس کے دورے کا مقصد یہ تھا کہ ہم یہاں کی سپورٹس میں ہونے والی سرگرمیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپردیر میں ہونے والی کھیلوں کی میدان میں اس سے استفادہ حاصل کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے میڈیا ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کام کریں تاکہ ہماری آواز دنیا تک پہنچائی جاسکے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی سے متاثراورپرامن لوگ ہیں ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں