لوئر دیر میں باران رحمت کے لئے نماز استسقاء ادا کی گئی

بدھ 1 نومبر 2017 16:33

لوئردیر۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) لوئر دیر میں طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت کیلئے انجمن تاجران تیمرگرہ کی جانب سے تیمرگرہ میں مسلسل تیسرے روز نماز استسقاء ادا کی گئی ، اس سلسلے میں انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار الدین کی کال پر تیمرگرہ ریسٹ ہاوس گروانڈ میں باران رحمت کیلئے مسلسل تیسرے روز نماز استسقاء ادا کی گئی،نماز استسقاء میں تیمرگرہ کے تاجر برادری ، علماء ، عمائدین علاقہ ، نوجوانوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر باران رحمت کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی، اس موقع پر انجمن تاجران تیمرگرہ بازار کے صدر حاجی انوار الدین نے کہا کہ ہماری گناہوں کی وجہ سے ہمارا رب ہم سے ناراض ہے ، ہم سب کو اپنی گناہوں کی استغفار ادا کرنی چاہئے اور اپنی رب سے رجوع کرنی چاہئے ، نماز استسقاء کے بعد حلوا تقسیم کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں