سرکاری تعلیمی ا داروں میں نظام الصلواةکا نفاذ اہم ضرورت ہے،تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات نافذ العمل کئے جانے سے طلبہ وطالبات کا مستقبل سنور جائے گا، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

منگل 31 اکتوبر 2017 17:30

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی ا داروں میں نظام الصلواةکا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات نافذ العمل کئے جانے سے طلبہ وطالبات کا مستقبل سنور جائے گا ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ثمرباغ میں پرنسپل عبد الحمید ناصری کی سربراہی میں منعقدہ نظام الصلواةو تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ دینی علوم سمیت دنیاوی علوم پر بھی ہے اس لئے اپنے دور حکومت میں کھنڈر نما ء جندول کو آباد کیا اور درجنوں سکول اور بڑے بڑے کالج تعمیر کرائیں ، انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج ضلع دیر کی تاریخ میں بڑا سنگ میل ثابت ہوگا اور بہت جلد وہاں داخلوں اور کلاسز کا آغاز کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کا ٹیچنگ ہسپتال کی حیثیت دی جائے گی اور اسے تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا جس کے بعد دیر بالا و پائین کے عوام کو دور دراز ہسپتالوں سے علاج کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد اہلیان دیر کو انجینئرنگ کالج کی خوشخبری بھی سنا دینگے،انہوں نے ضلعی آفیسر محکمہ تعلیم ڈاکٹر حافظ محمد ابراھیم اور پرنسپل سکول عبد الحمید ناصری کی کارکردگی کو سراہاں اور کہا کہ ضلع دیر تعلیم کے لحاظ سے صوبہ بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جس کا کریڈٹ محکمہ تعلیم دیر کو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ مخالفین آج پاکستان جن مسائل کا شکار ہیں ان میں سب سے زیادہ کردار ہمارے روایتی اور باری لینے والے پارٹیوں کا ہے اس لئے اگر عوام کو پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے تو صادق اور امین لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا ،اس موقع پر انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ہمارے ملک کے مستقبل اور اسلام کے غازی ہو اس لئے پاکستان کو بچانے کیلئے بھر پور تعلیم حاصل کر کے پاکستان کو عالمی طاقت بنانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں