نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور مصنوعی لیڈر شپ جو ہر وقت ٹی وی چینلز پر نظر آرہی ہے، بلا تفریق ملک لوٹنے والوں ، لینڈ مافیا ،

شوگر اور ڈرگ مافیا کا احتساب چاہتے ہیں ، جب تک احتساب نہیں ہوگا ،یہ ملک ترقی نہیں کر سکے گا،ان ایوانوں میں بیٹھے جاگیرداروں نے اس ملک کو بے روزگاری، غربت، لوڈ شیڈنگ اور احساس محرومی کے تحفے دیئے ہیں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا تیمرگرہ میں میڈیکل کالج کے افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 30 اکتوبر 2017 20:54

نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور مصنوعی لیڈر شپ جو ہر وقت ٹی وی چینلز پر نظر آرہی ہے، بلا تفریق ملک لوٹنے والوں ، لینڈ مافیا ،
تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور مصنوعی لیڈر شپ جو ہر وقت ٹی وی چینلز پر نظر آرہی ہے، یہ بھی ختم ہونے والی ہے ، اس وقت ملک کے ایوانوں میں اکثر چور اور لٹیرے بیٹھے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس ایوان میں مزدور، غریب لوگ آئیں جو چوری کرنے کی بجائے عوام کی بے لوث خدمت کریں ، ان ایوانوں میں بیٹھے جاگیرداروں نے اس ملک کو بے روزگاری، غربت، لوڈ شیڈنگ اور احساس محرومی کے تحفے دیئے ہیں، بلا تفریق ملک لوٹنے والوں ، لینڈ مافیا ، شوگر اور ڈرگ مافیا کا احتساب چاہتے ہیں ، جب تک احتساب نہیں ہوگا ،یہ ملک ترقی نہیں کر سکے گا، تیمرگرہ میڈیکل کالج عوام اور آئندہ نسلوں کے لئے ایک تحفہ اور نعمت ہے جس میں بہت جلد کلاسز شروع ہوکر اس سے لوئر دیر ، اپر دیر، چترال ، باجو ڑ ایجنسی اور ملاکنڈ ڈویژن کے میڈیکل کے طلبہ اور عوام مستفید ہونگے اور تیمرگر ہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ ملے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیلات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ رانی کے مقام پر میڈیکل کالج کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پراجیکٹ ڈائیر یکٹر ڈاکٹر شوکت علی نے تیمرگرہ میڈ یکل کالج کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ، ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان، ڈی سی او عطاء الرحمان، ارکان صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل ، اعزاز الملک افکاری ، ضلعی ناظمین ،تحصیل ناظمین ،بریگیڈیر (ر) سعیداللہ خان ، امیر جماعت اسلامی مولانا اسداللہ اور عمائدین علا قہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

سینیٹرسر اج الحق نے کہا کہ نوابی دور میں ریاست دیر میں تعلیم پر پابندی تھی ۔1969 میں نوابی دور کے خاتمہ پر ضلع دیر میں تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا اور بہت کم وقت میں ضلع دیر تعلیم کی میدان میں ترقی کر گیا ۔ ضلع دیر میں ذہین اور باصلاحیت افراد کی کمی نہیںہے انھوںنے کہاکہ تیمر گرہ میڈیکل کالج ایک خواب تھا جسے جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کی کوششوں اور محنت سے عملی شکل دی گئی۔

انھوں نے کہ بلامبٹ اریگیشن اور کو ٹو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ جماعت اسلا می کا مرہون منت ہے۔ انہوںنے کہا کہ کو ٹو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے لوئر دیر اور اپر دیر کے اضلاع کی بجلی کی ضروریات پوری ہو جائیں گی جبکہ شگو کس کے مقام پر بھی ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایم ایم اے دور میں میٹرک تک مفت تعلیم رائج کی۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پر انحصار کے بجائے ہمیں آئندہ نسلوں کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے کیونکہ سعودی عرب میں بھی پاکستانی محنت کشوں پر روزگارکے دروازے بند کئے جارہے ہیں ا س لئے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے آٹھ سو پی ایچ ڈی ڈاکٹرزکے ساتھ رابطہ کیا ہے تاکہ ملک کے ترقی کے لئے منصوبہ بندی کی جاسکے۔

بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں اور شلکنڈئی جندول میں تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ملک میں تعلیم مفت ہوگی۔ نجی سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی فیس حکومت ادا کرے گی۔ ملک میں انصاف اور علاج مفت ہوگا۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملنے تک ریاست بے روزگار ی الاؤنس دے گی۔ ستر سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بڑھاپا الاؤنس دیا جائے گا۔

اس ملک و قوم کی لوٹی گئی رقم کو واپس لاکر وہی رقم اس ملک کے لوگوں پر خرچ کریں گے۔ یہ ملک تیس سال تک ٹیکس فری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور مصنوعی لیڈر شپ جو ہر وقت ٹی وی چینلز پر نظر آرہی ہے، یہ بھی ختم ہونے والی ہے۔ اس وقت ملک کے ایوانوں میں اکثر چور اور لٹیرے بیٹھے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس ایوان میں مزدور، غریب لوگ آئیں جو چوری کرنے کی بجائے عوام کی بے لوث خدمت کریں۔ ان ایوانوں میں بیٹھے جاگیرداروں نے اس ملک کو بے روزگاری، غربت، لوڈ شیڈنگ اور احساس محرومی کے تحفے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق ملک لوٹنے والوں ، لینڈ مافیا ، شوگر اور ڈرگ مافیا کا احتساب چاہتے ہیں۔ جب تک احتساب نہیں ہوگا ،یہ ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں