تیمرگرہ میڈیکل کالج کا باقاعدہ افتتاح جنوری 2018ء کیاجائیگا

پیر 30 اکتوبر 2017 19:56

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2017ء) تیمرگرہ میڈیکل کالج کا باقاعدہ افتتاح جنوری 2018ء کیاجائیگا،جبکہ تعلیمی سال کے آئندہ پہلے مرحلے میں ایک سو طلباء و طالبات کو داخلہ دیا جائیگا صوبائی حکومت کی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹرشوکت علی کی سخت محنت کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا،ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیرخزانہ مظفرسید نے تیمرگرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے منعقدہ پریس بر یفنگ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سراج الحق تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پر اجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر شوکت علی کے علاوہ ممبران اسمبلی حاجی سعید گل اعزاز الملک افکاری ڈی سی لوئیر دیر عطاء الرحمن جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر مولانا اسد اللہ تحصیل ناظمین ضلعی افسران ضلع کونسل ممبران عمائد ین علاقہ بھی موجو دتھے ،اس موقع پر تیمرگرہ میدیکل کالج پر اجیکٹ ڈاکٹر شو کت علی نے شرکاء کو تفصیلی بر یفنگ دیتے ہوئے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کی تعمیر سراج الحق اور صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید کی کوششوں سے عملی طور پر ممکن ہواجنوری 2018ء اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اور ائندہ تعلیمی سال سے کلاسوں کا آغاز کیا جائیگا انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج سے ضلع دیر میں ترقی اور خوشحالی ائے گی جبکہ تیمرگرہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے سمیت تمام سہولیات میسر ہونگے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج ایک عظیم منصوبہ تھا اور عوام کی دیر ینہ خواب کو عملی طور پر کر کے دکھایا انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کو تین ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اتفاق اور ترقی کا سوچ رکھتے ہیں یہاں وجہ ہے کہ اج جوق درجوق لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں وزیر خزانہ مظفر سید نے کہاکہ جماعت اسلامی کی ایماندار اور اہل قیادت کی بدولت اج ضلع دیر پائین میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھا دیا گیا ہے کوٹو ہائیڈ پارو پر اجیکٹ تیمرگرہ میڈیکل کالج بلامبٹ ایریگشن سکیم تعلیمی بور ڈ سمیت درجنوں رابطہ پلوں سڑکوں کی تعمیر جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سکولوں کی اپ گریڈ یشن اور نوجوانوں کو روزگار دیا اس موقع پر انھوں نے تیمرگرہ میڈیکل کالج کی پیش کردہ پی سی ون کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کو جلد سے جلد عملی بناکر دم لیں گے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں