تیمر گرہ میڈیکل کالج عوام اورآیندہ نسلوں کیلئے ایک تحفہ ہے ،تیمرگر ہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ ملے گا،جماعت اسلامی نے ایم ایم دور میں میٹرک تک مفت تعلیم رائج کیا ،

آئی ایم ایف پر انحصار کی بجائے ہمیںآیندہ نسلوں کیلئے منصوبی بندی کی ضرورت ہے کیونکہ سعودی عرب میں بھی پاکستانی محنت کشوں پر درواز ے بند کئے جارہے ہیں ا سلئے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنیکی ضرورت ہے ،800پی ایچ ڈی ڈاکٹرزکیساتھ رابط کیا ہے تاکہ ملکی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی جاسکے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا تیمرگرہ میڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب

پیر 30 اکتوبر 2017 18:26

تیمر گرہ میڈیکل کالج عوام اورآیندہ نسلوں کیلئے ایک تحفہ ہے ،تیمرگر ہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ ملے گا،جماعت اسلامی نے ایم ایم دور میں میٹرک تک مفت تعلیم رائج کیا ،
لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج عوام اورآیندہ نسلوں کیلئے ایک تحفہ اور نعمت ہے جس میں بہت جلد کلاسیز شروع ہوکر اس سے لوئیر دیر ، اپر دیر، چترال ، باجو ڑ ایجنسی اور ملاکنڈ ڈویژن کے میڈیکل کے طلبہ اور عوام مستفید ہوینگے اور تیمرگر ہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ ملے گا،جماعت اسلامی نے ایم ایم دور میں میٹرک تک مفت تعلیم رائج کیا انھوںنے کہ آئی ایم ایف پر انحصار کے بجائے ہمیںآیندہ نسلوں کیلئے منصوبی بندی کی ضرورت ہے کیونکہ سعودی عرب میں بھی پاکستانی محنت کشوں پر درواز ے بند کئے جارہے ہیں ا س لئے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،800پی ایچ ڈی ڈاکٹرزکیساتھ رابط کیا ہے تاکہ ملکی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی جاسکے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو تیمرگرہ رانی کے مقام پر مجوزہ میڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے قبل تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پراجیکٹ ڈائیر یکٹر ڈاکٹر شوکت علی نے تیمرگرہ میڈ یکل کالج کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ، ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان، ڈی سی او عطاو الرحمان، ارکان صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل ، اعزاز الملک افکاری ، بریگڈیر ر سعیداللہ خان ، آمیر جماعت اسلامی مولانا اسداللہ اور عمایدین علا قہ کثیر تعداد میں موجود تھے سر اج الحق نے کہا کہ نوابی دور میں ریاست دیر میں تعلیم پر پابندی تھی لیکن1969 میں نوابی دور کے خاتمہ پر ضلع دیر میں تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا لیکن بہت کم وقت میں ضلع دیر تعلیم کی میدان میں ترقی کر گیا اور ضلع دیر میں ذہن اور بالا صلاحیت افراد کی کمی نہیں،تیمر گرہ میڈیکل کالج ایک خواب تھا جو جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کے کوششوں و محنت سے اسے عملی شکل دی گئی ،بلامبٹ اریگیشن اور کو ٹو ہایڈل پاور پراجیکٹ جماعت اسلا می کا مرہون منت ہے ،کو ٹو ہایڈل پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے لویر دیر اور اپر دیر کے اضلاع کی بجلی ضروریات پوری ہو جایگی جبکہ شگو کس کے مقام پر بھی ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہوچکی ہے ،جماعت اسلامی نے ایم ایم دور میں میٹرک تک مفت تعلیم رائج کیا انھوںنے کہ آئی ایم ایف پر انحصار کے بجائے ہمیںآیندہ نسلوں کیلئے منصوبی بندی کی ضرورت ہے کیونکہ سعودی عرب میں بھی پاکستانی محنت کشوں پر درواز ے بند کئے جارہے ہیں ا س لئے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،800پی ایچ ڈی ڈاکٹرزکیساتھ رابط کیا ہے تاکہ ملکی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی جاسکے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں