تیمرگرہ میڈیکل کالج کا خواب کو حقیقت میں بدل دیا ،آئندہ تعلیمی سال سے پہلے مرحلے میں 100طلباء و طالبات کو داخلہ دیا جائیگا ،صوبائی حکومت کی تعلیم و صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے،

تیمرگرہ میڈیکل کالج کو 3ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا، جماعت اسلامی اتفاق و ترقی کی سوچ رکھتی ہے ،اسی وجہ سے لوگ جوق درجوق جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ کا تیمرگرہ میڈیکل کالج میں منعقدہ پریس بر یفنگ سے خطاب

پیر 30 اکتوبر 2017 18:26

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کا خواب کو حقیقت میں بدل دیا جنوری 2018ء میں میدیکل کالج کا افتتاح جبکہ آئندہ تعلیمی سال سے تیمرگرہ میدیکل کالج میں باقاعدہ پہلے مرحلے میں ایک سو طلباء و طالبات کو داخلہ دیا جائیگا ،صوبائی حکومت کی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، تیمرگرہ میڈیکل کالج ایک عظیم منصوبہ تھا اور عوام کی دیر ینہ خواب کو عملی طور پرا جیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر شو کت علی نے تین مہنیوں کی انتھک محنت کی بدولت عملی طور پر کر کے دکھایا ، تیمرگرہ میڈیکل کالج کو تین ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا،جماعت اسلامی اتفاق و ترقی کی سوچ رکھتی ہے ،اسی وجہ سے لوگ جوق درجوق جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو تیمرگرہ میڈیکل کالج میں منعقدہ پریس بر یفنگ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سراج الحق تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پر اجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر شوکت علی کے علاوہ ممبران اسمبلی حاجی سعید گل اعزاز الملک افکاری ڈی سی لوئیر دیر عطاء الرحمن جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر مولانا اسد اللہ تحصیل ناظمین ضلعی افسران ضلع کونسل ممبران عمائد ین علاقہ بھی موجو دتھے ،اس موقع پر تیمرگرہ میدیکل کالج پر اجیکٹ ڈاکٹر شو کت علی نے شرکاء کو تفصیلی بر یفنگ دیتے ہوئے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کی تعمیر سراج الحق اور صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید کی کوششوں سے عملی طور پر ممکن ہواجنوری 2018ء اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اور ائندہ تعلیمی سال سے کلاسوں کا آغاز کیا جائیگا ، تیمرگرہ میڈیکل کالج سے ضلع دیر میں ترقی اور خوشحالی ائے گی جبکہ تیمرگرہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے سمیت تمام سہولیات میسر ہونگے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج ایک عظیم منصوبہ تھا اور عوام کی دیر ینہ خواب کو عملی طور پرا جیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر شو کت علی نے تین مہنیوں کی انتھک محنت کی بدولت عملی طور پر کر کے دکھایا ، تیمرگرہ میڈیکل کالج کو تین ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا،جماعت اسلامی اتفاق اور ترقی کا سوچ رکھتے ہیں یہاں وجہ ہے کہ آج جوق درجوق لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں وزیر خزانہ مظفر سید نے کہاکہ جماعت اسلامی کی ایماندار اور اہل قیادت کی بدولت اج ضلع دیر پائین میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھا دیا گیا ہے کوٹو ہائیڈ پارو پر اجیکٹ تیمرگرہ میڈیکل کالج بلامبٹ ایریگشن سکیم تعلیمی بور ڈ سمیت درجنوں رابطہ پلوں سڑکوں کی تعمیر جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سکولوں کی اپ گریڈ یشن اور نوجوانوں کو روزگار دیا اس موقع پر انھوں نے تیمرگرہ میڈیکل کالج کی تیار کردہ پی سی ون کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کو جلد سے جلد عملی بناکر دم لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں