تیمرگرہ میڈیکل کالج عوام اور آیندہ نسلوں کیلئے ایک تحفہ اور نعمت ہے ، اس میں بہت جلد کلاسز شروع ہو نگی ، لویر دیر ، اپر دیر، چترال ، باجو ڑ ایجنسی اور ملاکنڈ ڈویژن کے میڈیکل کے طلبہ اور عوام مستفید ہوںگے، تیمرگر ہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ ملے گا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کا میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 30 اکتوبر 2017 17:59

تیمرگرہ میڈیکل کالج عوام اور آیندہ نسلوں کیلئے ایک تحفہ اور نعمت ہے ، اس میں بہت جلد کلاسز شروع ہو نگی ، لویر دیر ، اپر دیر، چترال ، باجو ڑ ایجنسی اور ملاکنڈ ڈویژن کے میڈیکل کے طلبہ اور عوام مستفید ہوںگے، تیمرگر ہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ ملے گا
تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج عوام اور آیندہ نسلوں کیلئے ایک تحفہ اور نعمت ہے جس میں بہت جلد کلاسز شروع ہوکر اس سے لویر دیر ، اپر دیر، چترال ، باجو ڑ ایجنسی اور ملاکنڈ ڈویژن کے میڈیکل کے طلبہ اور عوام مستفید ہوںگے، تیمرگر ہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ ملے گا۔

وہ پیر کو تیمرگرہ رانی کے مقام پر میڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پراجیکٹ ڈائیر یکٹر ڈاکٹر شوکت علی نے تیمرگرہ میڈ یکل کالج کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ، ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان، ڈی سی او عطاو الرحمان، ارکان صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل ، اعزاز الملک افکاری ، ضلعی ناظمین ،تحصیل ناظمین ،بریگڈیر ر سعیداللہ خان ، امیر جماعت اسلامی مولانا اسداللہ اور عمائدین علا قہ کثیر تعداد میں موجود تھے سینیٹرسر اج الحق نے کہا کہ نوابی دور میں ریاست دیر میں تعلیم پر پابندی تھی لیکن1969 میں نوابی دور کے خاتمہ پر ضلع دیر میں تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا لیکن بہت کم وقت میں ضلع دیر تعلیم کی میدان میں ترقی کر گیا اور ضلع دیر میں زھین اور بالا صلاحیت افراد کی کمی نہیںہے انھوںنے کہاکہ تیمر گرہ میڈیکل کالج ایک خواب تھا جسے جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کی کوششوں اور محنت سے اسے عملی شکل دی گئی انھوں نے کہ بلامبٹ اریگیشن اور کو ٹو ہایڈل پاور پراجیکٹ جماعت اسلا می کا مرہون منت ہے انھوںنے کہا کہ کو ٹو ہایڈل پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے لویر دیر اور اپر دیر کے اضلاع کی بجلی ضروریات پوری ہو جائنگی جبکہ شگو کس کے مقام پر بھی ہایڈل پاور پراجیکٹ کی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہوچکی ہے انھوں نے کہ جماعت اسلامی نے ایم ایم دور میں میٹرک تک مفت تعلیم رائج کیا انھوںنے کہ ائی ایم ایف پر انحصار کے بجائے ہمیں ایندہ نسلوں کے لئے منصوبی بندی کی ضرورت ہے کیونکہ سعودی عرب میں بھی پاکستانی محنت کشوں پر دروازیں بند کئے جارہے ہیں ا س لئے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے اٹھ سو پی ایچ ڈی ڈاکٹرزکے ساتھ رابط کیا ہے تاکہ ملک کے ترقی کے لئے منصوبہ بندی کی جاسکی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں اور شلکنڈئی جندول میں تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ملک میں تعلیم مفت ہوگئی۔ نجی سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی فیس حکومت ادا کرے گی۔ ملک میں انصاف اور علاج مفت ہوگا۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملنے تک ریاست بے روزگار الاؤنس دے گی۔ ستر سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بڑھاپا الاؤنس دیا جائے گا۔

لوٹی گئی اس ملک و قوم کی رقم کو واپس لاکر وہی رقم اس ملک کے لوگوں پر خرچ کریں گے۔ یہ ملک تیس سال تک ٹیکس فری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن ختم ہوچکی ہے اور مصنوعی لیڈر شپ جو میڈیا کو خرید کر ہر وقت ٹی وی پر نظر آرہی ہے، یہ بھی ختم ہونے والی ہے۔ اس وقت ملک کے ایوانوں میں اکثر چور اور لٹیرے بیٹھے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس ایوان میں مزدور، غریب لوگ آئیں جو چوری کرنے کی بجائے عوام کی بے لوث خدمت کریں۔

ان ایوانوں میں بیٹھے جاگیرداروں نے اس ملک کو بے روزگاری، غربت، لوڈ شیڈنگ اور احساس محرومی کے تحفے دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں بلا تفریق احتساب چاہتے ہیں۔ ملک لوٹنے والوں کا، لینڈ مافیا کا، شوگر مافیا کا، ڈرگ مافیا کا احتساب جب تک نہیں ہوگا یہ ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں