جماعت اسلامی لوئر دیر 2018 کی جنرل الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرے گی، تیمرگرہ میڈیکل کالج کے قیام سے لوئر دیر میں ترقی و خوشحالی آئیگی ،تیمرگرہ بائی پاس کی تعمیر کے بعد اب تیمرگرہ کی خوبصورتی کیلئے 40کروڑ روپے مختص کئے ہیںجس سے نہ شہر کی تزئن وارائش کی جائیگی ، حکومت صوبے میں گڈ گورننس،کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی پر عمل پیراء ہے ،سرکاری ملازمتوں میں میرٹ پر کسی بھی صورت سمجھوتہ کرنے کو نہیں تیار نہیں

صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا سیار رشخانی میں شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 18:26

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لوئر دیر 2018 کی جنرل الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرے گی، تیمرگرہ میڈیکل کالج کے قیام سے لوئر دیر میں ترقی اور خوشحالی آئے گی جس کی کلاسسز اگلے سال شروع کی جائے گی،تیمرگرہ بائی پاس کی تعمیر کے بعد اب تیمرگرہ کی خوبصورتی کیلئے 40کروڑ روپے مختص کئے ہیںجس سے نہ صرف سٹی کے تزئن وارائش کی جائے گی بلکہ سٹی میں رابطہ سڑکو ں کی جال سے سٹی میں ٹریفک کے مسائل بھی کافی حد تک کم ہونگے،صوبائی حکومت صوبے میں گڈ گورننس،کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی پر عمل پیراء ہیں سرکاری ملازمتوں میں میرٹ پر تعیناتیوں پر کسی بھی صورت سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں تمام اسامیوں کو میرٹ کے ذریعے پر کرینگے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو سیار رشخانی میں شمولیتی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی یونین کونسل خونگی کے نائب صدر ہمایون خان ،امان اللہ خان،امان روم عمر صدیق،محمدوزیر خان ،سربلند خان اور ظہور احمد خان نے اپنے درجنوں ساتھیوں اور خاندانوں کے ساتھ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔تقریب کے شرکاء سے جماعت اسلامی سیار کے امیر قاری منور سید ،ڈاکٹر محیب اللہ ،بختور سید اور عزیز اللہ اتمانی نے بھی خطاب کیا ،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ دیر لوئر کے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے 58کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی ہے جس سے تعلیمی اداروں کی حالت زار بہتر بنانے میں مدد ملیں گی تعلیمی اداروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیش نظر سولر سسٹم کی تنصیب کے لئے خطیر فنڈز محکمہ تعلیم کو ریلیز کی ہے جس پر تمام تر تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم نصب کی گئی ہے خواتین کی تعلیم عام کرنے کے لئے ضلع بھر میں گرلز ڈگری کالجز سمیت ہائی وپرائمری سکولز بڑی تعداد میں منظور کئے ہیںجس سے خواتین کو تعلیم کے جانب راغب کرنے میں مدد ملیں گی ، دیر لوئر میں4ہزارسے زیادہ اساتذہ کو میرٹ پر تعینات کیا گیا ہے نھوں نے کثیر المقاصد منصوبہ گوپلم ایرایگیشن منصوبہ اے ڈی پی میں شامل کرکے اس کی فیزبیلیٹی پر کام جاری ہے جبکہ اس منصوبہ سے مستفید ہونے کے لئے ادینزئی کو بھی شامل کیا جائے گا اسی طرح لوئر دیر میں 1122ریسکیو کا بھی آغاز کیا جائے گاتیمرگرہ سٹی میں بے ہنگم ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہتیار کی جا رہی ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے سڑک اور بجلی کے مد میں کروڑوں روپے کا اعلان کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں