بڑے بڑے ڈاکوئوں کو جیلوں میں ڈالا جائے ،ْلوٹا ہوا پیسا واپس منگوا کر اپنی عوام پر خرچ کیا جائے ،ْعمران خان

دور نبوت میں کمزور اور طاقتورکیلئے ایک ہی قانون تھا ،ْہم ملک کو عظیم بنائینگے ،ْ پاک چین راہداری منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے دعاگو ہوں ،ْمنصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کریگا ،ْبلاول کو اردو بولنی نہیں آتی ،ْجس بچے نے ایک دن نوکری نہ کی ہو وہ ملک کی کیسے سربراہی کرسکتا ہے ،ْ جلسے سے خطاب

جمعہ 27 اکتوبر 2017 19:11

بڑے بڑے ڈاکوئوں کو جیلوں میں ڈالا جائے ،ْلوٹا ہوا پیسا واپس منگوا کر اپنی عوام پر خرچ کیا جائے ،ْعمران خان
اپر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے بڑے ڈاکوئوں کو جیلوں میں ڈالا جائے ،ْلوٹا ہوا پیسا واپس منگوا کر اپنی عوام پر خرچ کیا جائے ،ْدور نبوت میں کمزور اور طاقتورکیلئے ایک ہی قانون تھا ،ْہم ملک کو عظیم بنائینگے ،ْ پاک چین راہداری منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے دعاگو ہوں ،ْمنصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کریگا ،ْبلاول کو اردو بولنی نہیں آتی ،ْجس بچے نے ایک دن نوکری نہ کی ہو وہ ملک کی کیسے سربراہی کرسکتا ہے۔

اپردیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ شاندار استقبال پر دیر کے لوگوں کا شکریہ اداکرتا ہوں ،ْنیا پاکستان نوجوانوں کیلئے بنے گا، ہم اس ملک کو ایک عظیم قوم بنائیں گے ،ْ اللہ کی برکت کبھی اس قوم پر نہیں آتی جس میں ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے جس قوم میں عدل اور انصاف کا نظام ہوتا ہے وہاں اللہ کی برکت آتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری سب سے بڑی تباہی کا سبب یہ ہے کہ چھوٹا چور جیل میں جاتاہے اور بڑے ڈاکو کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے اور اس کا وی آئی پی احتساب ہوتا ہے ،ْپاکستان کے جیلوں میں جو چور ہیں ان کی ساری چوری کی قیمت لگالو تو نواز شریف کے ایک لندن کے محل کے برابر بنے گی۔

عمران خان نے کہاکہ چوری کوئی کرتا ہے قیمت قوم ادا کرتی ہے ،ْآئی ایم ایف کا قرضہ آپ پر ٹیکس لگا کر ادا کرنا پڑتا ہے ،ْقوم غریب اور یہ لوگ امیر ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور نوازشریف ملک کے سب سے بڑے ڈاکو اور لٹیرے ہیں ،ْڈاکہ مار کر پیسا باہر لے جانے کو منی لانڈرنگ کہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو وہ ملک بنانا ہے جہاں انصاف ہو ،ْآنے والے دنوں میں جو نیا پاکستان بنے گا ،ْوہ نوجوانوں کیلئے ہو گا ،ْچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اللہ کی برکت کبھی اس قوم پر نہیں آتی جس میں ظلم اور ناانصافی ہوتی ہے ،ْدور نبوت میں کمزور اور طاقتورکیلئے ایک ہی قانون تھااٴْس نظام میں اگر طاقتور کو سزا ملتی تو وہ یہ نہیں کہتا تھا کہ مجھے کیوں نکالا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تباہی کا سبب کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قوانین ہیں،بڑے چور اور ڈاکوئوں کو چالیس گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ ہمارے سرکاری اسکولوں کانظام تباہ کیاگیا ،ْپیسے والے بچوں کیلئے انگلش میڈیم اورغریبوں کیلئے اردو میڈیم اسکول ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ بچہ پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے دعاگو ہوں، یہ منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، ملک سے غربت مٹانے کے لیے چین کی کاوشیں متاثر کن ہیں۔بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بعد بلاول بھٹو کو لانچ کیا گیا ،ْ بلاول کو تو اردو بھی بولنی نہیں آتی جبکہ جس بچے نے زندگی میں ایک دن کی نوکری نہ کی ہو وہ کیسے ملک کی سربراہی کرسکتا ہے ،ْ دوسری طرف آصف زرداری بمبینو سینما کا ٹکٹ بلیک کیا کرتا تھا وہ ملک کیسے چلا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں