لویر دیر کپتان کے جلسہ میں شرکت کیلئے اربن کونسل تیمرگرہ سے کارکنوں کا درجنون گاڑیوں پر مشتمل کا جلوس دیر بالا روانہ ہوگیا

ْ این اے 4میں پی ٹی ائی کی جیت نے یہ ثابت کردیا آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے ، میان گل ظہور

جمعہ 27 اکتوبر 2017 19:04

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) لویر دیر کپتان عمران خان کے جلسہ میں شرکت کیلئے اربن کونسل تیمرگرہ سے پی ٹی ائی کارکنوں کی درجنون گاڑیوں کا جلوس دیر بالا جلسہ کیلئے روانہ ،جلوس کے قیادت پی ٹی آئی اربن کونسل تیمرگرہ خادم دیر میاں گل ظہور کررہے تھے اس موقع پر کارکنان کافی پر جوش تھے جبکہ پارٹی اور کپتان عمران خان کے حق میں شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر میان گل ظہور نے میڈیا کو بتایا کہ این اے چار پی ٹی ائی کی جیت نے یہ ثابت کردیا کہ انے والا دور پی ٹی ائی کا ہے جنون کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتے انہون نے کہا کہ دیر جلسہ مین ہزاروں کارکنان تیمرگرہ سے شرکت کررہے ہیں اور یہ ایک تاریخی جلسہ ہوگاجلوس میں ملک راحت اللہ ملک انعام علی شاہ مشوانی سعید اللہ خان جی حاجی شاہ نظر خان اوردیگر مشران بھی موجود تھے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں