تیمرگرہ سٹی کی خوبصورتی کیلئے جامع پلان تیار ہوچکا ہے، تحصیل ناظم تیمر گرہ

شکیل شہید چو ک و دیگر چوکوںکی خوبصورتی کیلئے فنڈ کی منظوری دیدی گئی ہے

بدھ 25 اکتوبر 2017 19:50

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2017ء) تیمرگرہ سٹی کی خوبصورتی کیلئے جامع پلان تیار ہوچکا ہے شکیل شہید چو ک و دیگر چوکوںکی خوبصورتی کیلئے فنڈ کی منظوری دیدی گئی ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں کیساتھ ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ سٹی کو ماڈل سٹی کا درجہ دینے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس پرآغاز ہوچکاہے انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیدکوارٹر ہے جس پر تمام ضلع کی آبادی کا بوجھ پڑا ہے جس کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا ہے لیکن تحصیل حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے تیمرگرہ سٹی کیساتھ پورے تحصیل میں ترقیاتی کاموں کا جا ل بچھارہے ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ صوبائی حکومت سے بھی ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے خصوصی فنڈ فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ لوئردیر کی ترقی میں جماعت اسلامی کا بڑاہاتھ ہے اور موجودہ قیادت صوبائی حکومت میں رہتے ہوئے اربوں روپے کی چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور کئی منصوبوں پر کام جاری ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہر دور میں جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے حکومتی ایوانوں کو پہنچایا ہے۔اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں