جے یو آئی دیر لویر میں کسی قسم کے اختلا فات نہیں ، مولانا مفتی خالد محمود مقامی اخبارات میں شائع ہونیوالی خبروں کی تر دید کر دی

منگل 24 اکتوبر 2017 19:41

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء)جے یو آئی دیر لویر میں کسی قسم کے اختلا فات نہیں ، جمعیت اگلے انتخابات میں واضح قوت بن کر ابھر ی گی ،جے یو آئی دیرلو یر کے تر جمان مولانا مفتی خالد محمود نے گزشتہ روز بعض مقامی اخبارات میں شایع ہونے والے پارٹی اختلا فات حوالے سے خبروں کی سخت الفاظ میں تر ددید کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ بعض مفاد پرست عناصر بزرگ قایدین کا نام اختلافی خبروں حوالے سے استعمال کرنے کی مذموم کو شش کر رہے ہیں جو کہ شرمناک فعل ہے ،انہوں نے کہا کہ صو بائی قاید مولانا گل نصیب خان کی نگرانی میں صو بہ بھرمیںکارکن فعال جبکہ صدسالہ عالمی اجتماع کے کامیاب انعقاد سے مخا لف قوتوں پر لرزاں طاری ہے ،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی میں بعض باغی عناصر کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کی گئی ہے اور ان کا پارٹی پالیسی سے کو ئی تعلق نہیں

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں