لویر دیر، پولیس کا مختلف علاقوں میں سماج د شمن عناصر کیخلاف اپریشن ،17 مفرور گر فتا ر ،68کلو منشیات و اسلحہ برآمد

منگل 24 اکتوبر 2017 19:41

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) ضلع دیر لویر کے مختلف علاقوں میں سماج د شمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ،17مفرور گر فتا ر ،68ہزار گرام چرس ،اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نوشیرخان کی خصوصی ہدایات پر دیرلویر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 412مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے سا تھ سا تھ 5رایفل ،14پستول ،30چارجر 40سلیپران جبکہ غیر قانونی رہایش پذ یر 94کرایہ داروںکے خلا ف مقدمات کا اندار ج کیا ہے،پولیس ذرایع کے مطابق 2146موٹر سا ئیکل سوار وں کو مختلف خلا ف و ر زیوںکی پر مقدمات د ر ج کر لئے گئے جبکہ 7ہوٹل مالکان کو قوانین کی پاسدار ی نہ کر نے اور 16حساس مقامات کے مالکان کو سیکورٹی کی مناسب انتظامات نہ کر نے پر قانونی کاروائی کا اغازکیا گیا ،دوسری جانب ڈی پی او نوشیر خان نے ضلع بھر میں پو لیس فور س کو ہدا یت کی کہ بغیر کسی تفریق کے سماج د شمن اور جرایم پیشہ عناصر کے خلا ف بھرپور کاراوائی یقینی بنا ئی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں